File photo

موسمیاتی تبدیلی سے ضروریات زندگی کو خطرات لاحق ہیں:شہباز
05 جون 2016 (14:20)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت نے ماحولیاتی تحفظ کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔

اتوار کے روز ماحول کے عالمی دن کے موقع پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ کے بارے میں قواعد و ضوابط پر عملدرآمد یقینی بنایا جارہاہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا ہمیں اپنا معیار زندگی بہتر بنانے کے لئے قدرتی ماحول پر اثر انداز ہونے والے عوامل پر قابو پانا ہوگا۔
انہوں نے کہا موسمیاتی تبدیلی سے خوراک ، پانی اور دوسری ضروریات زندگی کو خطرات لاحق ہیں۔