حکومت فاٹا سے باہر کے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم قبائلی طلبہ کو وظائف بھی دے رہی ہے۔

File photo

حکومت کاقبائلی علاقوں میں اساتذہ کی استعداد بڑھانے کا فیصلہ
05 جون 2016 (14:16)
0

وفاقی حکومت نے وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں میں معیار تعلیم مزید بہتر بنانے کے لئے اساتذہ کی استعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

فاٹا سیکرٹریٹ کے ذرائع نے ریڈیو پاکستان کے پشاور کے نمائندے کو بتایا کہ قبائلی علاقوںکے بیس ہزار سے زائد اساتذہ اس فیصلے سے مستفید ہوں گے۔
فاٹا سیکرٹریٹ کو اس سلسلے میں طریقہ کار کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
حکومت فاٹا سے باہر کے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم قبائلی طلبہ کو وظائف بھی دے رہی ہے۔