File photo

قومی اسمبلی میں آج نئے بجٹ پر بحث شروع ہورہی ہے
05 جون 2016 (14:13)
0

قومی اسمبلی اور سینٹ کے الگ الگ اجلاس پیر کو تیسرے پہر پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں ہونگے۔قومی اسمبلی میں مالی سال دوہزار سولہ سترہ کی بجٹ تجاویز پر عام بحث شروع ہوگی۔ایوا ن بالا کا اجلاس دن اڑھائی بجے ہوگا ایوان میں نجی کارروائی کا دن ہے۔

توقع ہے کہ قومی اسمبلی دوسرے امور سمیت ایک تحریک کی منظوری دے گی جس میں سینٹ سے کہاجائے گا کہ وہ آئین کے آرٹیکل73 کے تحت مالیاتی بل دوہزار سولہ کے بارے میں قومی اسمبلی کو اپنی سفارشات پیش کرے ۔