File photo

حکومت غربت کے خاتمے کیلئے جامع حکمت عملی پر کام کررہی ہے
05 جون 2016 (14:02)
0

حکومت معاشرے کے پسماندہ طبقوں کو وسائل کی فراہمی کے ذریعے غربت کے خاتمے کے لئے ایک جامع حکمت عملی پر کام کررہی ہے۔
عالمی بنک کے تعاون سے غربت کے بارے میں مرتب کی گئی حالیہ رپورٹ ظاہر کرتی ہے کہ 2014 میں غربت کی شرح کم ہوکر 29.5 فیصد رہی جو2012 میں تقریباً69.2 فیصد تھی۔
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام معاشرے کے غریب اور کمزور طبقوں کو امداد فراہم کرنے کی ایک کوشش ہے۔
اگلے مالی سال کے لئے پروگرام کا حجم ختم ہونے والے مالی سال کے ایک سو دو ارب روپے سے بڑھا کر ایک سوپندرہ ارب روپے کردیاگیا ہے۔
اس وقت ترپن لاکھ سے زائد مستحق خاندان بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے استفادہ کررہے ہیں اور اگلے مالی سال کے اختتام تک استفادہ کرنے والے خاندانوں کی تعداد بڑھ کر چھپن لاکھ ہوجائے گی۔
گزشتہ تین سال کے دوران وظائف حد بھی بارہ ہزار روپے سے بڑھا کر اٹھارہ ہزار آٹھ سو روپے کردی گئی ہے۔
حکومت نے بیت المال کے لئے مختص رقم بھی دو ارب روپے سے بڑھا کر چا ر ارب روپے کردی ہے۔