File photo

تعلیم کا معیار بہتر بنانے کیلئے 17-2016 کے بجٹ میں خطیر رقم مختص
05 جون 2016 (12:40)
0

حکومت نے ملک میں تعلیم کا معیار بہتر بنانے کے لئے مالی سال 17-2016 کے بجٹ میں خطیر رقم مختص کی ہیں۔
بجٹ کے اہم خدوخال کے مطابق پاک امریکہ نالج کاریڈور کے پہلے مرحلے کے تحت پی ایچ ڈی سکالر شپ پروگرام کے لئے تیس کروڑ روپے اورکم ترقی یافتہ علاقوں کی جامعات کی اپ گریڈشن کے لئے انتیس کروڑ اناسّی لاکھ 81 ہزار روپے سے زائد مختص کئے گئے ہیں۔
اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے دوسرے مرحلے کے پانچ ہزار وظائف کے لئے پی ایچ ڈی فیلوشپ کی غرض سے نوے کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے۔ فاٹا اور بلوچستان کے طلبا کو اعلیٰ تعلیم کی فراہمی پر دس کروڑ پچاس لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔