File photo

مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بجٹ کو عوام دوست قرار دیا
05 جون 2016 (12:27)
0

معاشرے کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے مالی سال17-2016 کے بجٹ کو عوام دوست قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے معاشرے کے تمام شعبوں کو ریلیف فراہم کیا ہے جس میں زرعی شعبے پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔
انہوں نے لوگوں کے طرز زندگی میں بہتری لانے کے لئے ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کا خیرمقدم کیا۔