File photo

حکومت توانائی بحران کے حل پر خصوصی توجہ دے رہی ہے
05 جون 2016 (12:25)
0

حکومت ملک میں توانائی بحران کے مستقل حل کے لئے اضافی و سائل مہیا کرنے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

اس مقصد کے لئے آئندہ مالی سال کے دوران اس شعبے میں تین سو اسّی ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی ۔
دیامر بھاشاڈیم کے لئے تیس ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔داسو پن بجلی کے منصوبے کے لئے 42 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔
نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کے لئے اکسٹھ ارب روپے اور تربیلا فور پن بجلی کے توسیعی منصوبے کی تکمیل کے لئے سولہ ارب پچاس کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔
بلوکی اورحویلی بہادر شاہ میں ایل این جی کے بجلی کے دو منصوبوں پر ساٹھ ارب روپے خرچ ہوں گے۔
ان منصوبوں سمیت کئی دوسرے منصوبے بھی مکمل کئے جارہے ہیں جن میں کراچی نیو کلیئر کوسٹل پاور کے دو منصوبے گولان گول پن بجلی منصوبہ،، جھمپر اور گھارو ونڈ کلسٹرز میں ہوا سے بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ اورچشمہ نیو کلیئر پاور پلانٹ تھری اور فور شامل ہیں۔