اقوام متحدہ کا بچوں کو انتہا پسندی کے خطرات سے محفوظ رکھنے پر زور
05 جون 2016 (10:32)
0

اقوام متحدہ نے بچوں اور نوجوانوں کو انتہا پسندی کے خطرات سے محفوظ رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدرMogens Lykketoft نے یہ بات نیویارک میں بچوں اور نوجوانوں کے حوالے سے ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ پرتشدد انتہا پسندی کے مسائل سے نمٹنے کی کوششوں میں تیزی لائی جائے۔