File photo

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی تعز میں حملوں کی شدید مذمت
05 جون 2016 (10:24)
0

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے یمن کے شہر Taiz میں شہریوں پر راکٹوں مارٹر گولوں اور توپ خانے سمیت بھاری ہتھیاروں سے حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ شہری علاقوں پر حملہ انسانی حقوق کے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے اور ان پر زور دیا کہ وہ اس سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں مکمل طور پر سر انجام دیں۔
سیکرٹری جنرل نے تنازعہ کے تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ جنگ بندی کے معاہدے کے تحت تمام فوجی کارروائیاں روک دیں۔