وزیرخزانہ نے عوام کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے چھوٹے قرضوں کی صورتحال میں بہتری لانے کی ضرورت پر زور دیا۔

File photo

بجٹ میں زرعی شعبے کیلئے بڑے ریلیف کا اعلان کیا ہے:ڈار
05 جون 2016 (09:49)
0

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت نے بجٹ میں زرعی شعبے کیلئے بڑے ریلیف کا اعلان کیا ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ حکومت زرعی شعبے کی بحالی کیلئے پرعزم ہے جس سے مجموعی ملکی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔
وزیر نے کہا کہ حکومت نے یوریا کھاد کی قیمت اٹھارہ سو سے کم کرکے چودہ سو روپے مقرر کی ہے جس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا ۔ اسی طرح ڈی اے پی کھاد کی قیمت میں بھی کمی کی گئی ہے۔
اسحاق ڈار نے پولٹری ، افزائش حیوانات اور ڈیری کے شعبوں میں ریلیف دینے کے علاوہ زرعی قرضوں پر شرح سود میں دو فیصد کمی کرنے کا بھی اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔
وزیرخزانہ نے عوام کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے چھوٹے قرضوں کی صورتحال میں بہتری لانے کی ضرورت پر زور دیا۔