گورنر نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی فعال قیادت میں حکومت ملک کی ترقی وخوشحالی کیلئے پرعزم ہے۔

File photo

خوشحالی کا ہدف قانون کی حکمرانی کے ذریعے ہی حاصل کیا جاسکتا ہے:رجوانہ
05 جون 2016 (09:44)
0

گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ قومی ترقی وخوشحالی کا ہدف جمہوریت کے فروغ اور قانون کی حکمرانی کے ذریعے ہی حاصل کیا جاسکتا ہے۔

اسلام آباد میں بلوچستان اور فاٹا سے تعلق رکھنے والے سینیٹروں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کی کامیابی سے قبائلی علاقوں اور بلوچستان سمیت ملک میں امن وامان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
گورنر نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی فعال قیادت میں حکومت ملک کی ترقی وخوشحالی کیلئے پرعزم ہے۔