ماحولیات کا عالمی دن
05 جون 2016 (09:41)
0

  ماحولیات کا عالمی دن اتوار کے روز منایا گیا۔ اس سال دن کا موضوع ہے ''جنگلی حیات کی غیر قانونی تجارت کی روک تھام''

موسمیاتی تبدیلی کے وفاقی سیکرٹری سید ابو احمد عاکف نے عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر پی ٹی وی کو ایک انٹرویو میں کہا کہ دنیا بھر میں ماحول کے تحفظ کیلئے اقوام متحدہ اور کئی دیگر تنظیمیں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔
انھوں نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے شعور بیدار کرنے کیلئے آگے آئیں۔
انھوں نے کہا کہ دوسرے سخت قوانین کے باوجود1998ء میں ملک میں پاکستان انوائرمنٹ ایکٹ متعارف کرایا گیا تاکہ دیہی و شہری علاقوں میں صفائی یقینی بنائی جاسکے۔