File photo

سکند حیات بوسن نے زراعت کیلئے بڑے مراعاتی پیکج کی تعریف کی
05 جون 2016 (09:39)
0

قومی غذائی تحفظ کے وزیر سکند حیات بوسن نے نئے بجٹ میں زراعت کیلئے اعلان کردہ بڑے مراعاتی پیکج کی تعریف کی ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے زرعی شعبے کیلئے زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کا اعلان کیا ہے تاکہ کاشتکاروں کے مسائل کو حل کیا جاسکے۔
سکندر حیات بوسن نے کہا کہ بجٹ میں کھادوں ، بجلی اور کیڑے مار ادویات کی قیمتوں میں کمی سے چھوٹے کسانوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچے گا۔