وزیر اطلاعات نے معاشرے میں امن ورواداری کے فروغ کیلئے مفاہمت اور بات چیت کی ضرورت پر زور دیا۔

File photo

تعلیم کے ذریعے فرسودہ روایات کو تبدیل کیا جاسکتا ہے:پرویز رشید
05 جون 2016 (09:32)
0

وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ معاشرے میں تعلیم کے ذریعے رواداری اورمحبت کے فروغ سے پرانی اور فرسودہ روایات کو تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے یہ بات لاہور میں انسداد دہشتگردی میں میڈیا کے کردار کے حوالے سے دو روزہ تربیتی ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
وزیر نے کہا کہ دہشتگردی کو شکست دینے کیلئے بچوں کو عدم برداشت، تنگ نظری اور انتہا پسندی سے پاک تعلیم دینے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ مختلف مذاہب کے ماننے والوں کی عبادت گاہوں کو عقائد کی بنیاد پر مسمار نہیں کیا جاسکتا۔
وزیر اطلاعات نے معاشرے میں امن ورواداری کے فروغ کیلئے مفاہمت اور بات چیت کی ضرورت پر زور دیا۔

ادھر  لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان منفی سیاست کررہے ہیں جس سے ملک میں دہشتگردوں کی حوصلہ افزائی اور سرمایہ کاروں کی حوصلہ شکنی ہوگی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت کی موثر اور مربوط کوششوں کے نتیجے میں دہشتگردوں نے فرار کی راہ اختیار کی ہے۔