File photo

خواجہ آصف نے پاک فوج کی کوششوں کی تعریف کی
05 جون 2016 (09:26)
0

وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کے اپنے تمام ہمسایہ ممالک اور چین روس ایران سمیت خطے کے دوسرے ملکوں کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ڈرون حملہ ملک کی خودمختاری کے منافی تھا اور حکومت اپنی سرزمین پر ایسے کسی حملے کی اجازت نہیں دے گی۔
وزیر نے کہا کہ پاکستان کامیابی کے ساتھ دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑرہا ہے اور ملک سے دہشتگردوں کے نیٹ ورک کا خاتمہ کردیا گیا ہے۔
خواجہ آصف نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کوششوں کی تعریف کی ۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج شمالی وزیرستان میں کامیابی کے ساتھ آپریشن ضرب عضب جاری رکھے ہوئے ہے۔