پاکستان نے تیزی سے معاشی ترقی کی،سلامتی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی،پیری کالڈر

وزیرخزانہ کی کینیڈین سرمایہ کاروں کو پرکشش کاروباری مواقع سے فائدہ اٹھانے کی پیشکش
05 جولائی 2017 (22:37)
0

اسلام آباد میں بدھ کے روز کینیڈا کے ہائی کمشنر پیری کالڈر ووڈ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخزانہ نے کینیڈاکے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں کاروباری کے پرکشش مواقع سے فائدہ اٹھانے کی پیش کش کی۔
انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام حاصل کرنے کے بعد پاکستان اب پائیدار اور جامع معاشی ترقی کے حصول پر بھرپور توجہ دے رہاہے۔
ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان نے تیزی سے معاشی ترقی کی ہے اور سلامتی کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے جس سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلق کو مزید فروغ دینے کا اہم موقع فراہم ہوا ہے۔