صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ عالمی برادری بھارت کے منفی پروپیگنڈے کانوٹس لے اور تحریک آزادی اور دہشت گردی میں فرق کرے۔

بھارتی فوج لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی کونشانہ بنا رہی ہے ،سردار مسعود
05 جولائی 2017 (21:11)
0

آزادجموں کوکشمیر کے صدر سردارمسعود خان نے کہا ہے کہ بھارتی فوج لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی کونشانہ بنا رہی ہے ۔

لندن میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھا ر ت پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کیلئے اپنے کارندوں کے ذریعے تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہے لیکن وہ اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہوگا۔
سردارمسعود خان نے کہا کہ برطانیہ کی پارلیمنٹ کے چالیس سے زائد ارکان نے دونوں ایوانوں میں مسئلہ کشمیر کی آواز کو اٹھانے کی یقین دہانی کروائی ہے ۔
انہوں نے برطانیہ کے صحافیوں ، اخبارات اور انسانی حقوق کے اداروں کی نہتے کشمیریوں کے خلاف بھارتی فورسز کی بربریت کو اجاگرکرنے پرتعریف کی۔
آزادجموں وکشمیر کے صدر نے عالمی برادری پر زوردیا کہ وہ بھارت کے منفی پروپیگنڈے کا نوٹس لے اور تحریک آزادی اور دہشت گردی میں فرق کرے۔