وفاقی وزیر کی ادارے کی انتظامیہ کو ملک کی معاشی ترقی کیلئے سرمایہ کاروں سے مکمل تعاون کی ہدایت۔

برآمدات میں اضافے کیلئے ترجیحی بنیادوں پراہم اقدامات کئے ہیں،جتوئی
05 جولائی 2017 (20:57)
0

صنعت وپیداوار کے وزیرغلام مرتضیٰ جتوئی نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک کی برآمدات میں اضافے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اہم اقدامات کیے ہیں ۔

یہ بات انہوں نے بدھ کے روز کراچی میں ایکسپورٹ پراسیسنگ زون اتھارٹی کے دورے کے موقع پرکہی ۔
وفاقی وزیر نے ادارے کی انتظامیہ پرزوردیا کہ وہ ملک کی معاشی ترقی کیلئے سرمایہ کاروں سے مکمل تعاون کریں ۔
انہوں نے کہاکہ حکومت سی پیک کے تحت گوادر زون سمیت ملک میںصنعتی زونز کی ترقی کیلئے پرعزم ہے۔