وزیر مذہبی امور نے کہا کہ کونسل عوام کی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے میں مدد دے رہی ہے۔

file photo

فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے علماء و مشائخ کونسل انتہائی اہمیت کی حامل ہے،سردار یوسف
05 جولائی 2017 (20:51)
0

دشمن دہشت گردی کی کارروائیوں کے ذریعے ملک کو غیر مستحکم کرنے کے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے،سردار یوسف

مذہبی امور کے وزیر سردارمحمد یوسف نے کہا ہے کہ ملک میں امن اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے قومی علماء ومشائخ کونسل انتہائی اہمیت کی حامل ہے ۔
انہوں نے ایک انٹرویو میں کہاکہ 54رکنی کونسل لوگوں کی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے میں مدد دے رہی ہے کیونکہ اسے ملک بھر کے تمام مکاتب فکر کی نمائندگی حاصل ہے ۔
مذہبی امور کے وزیر نے کہاکہ حکومت نے نصاب میں قرآن پاک کی تعلیم بمعہ ترجمہ شامل کی ہے اور متعلقہ اساتذہ کو اپنی ذمہ داری پوری لگن سے ادا کرنی چاہیے ۔
سرداریوسف نے کہا کہ ملک دشمن عناصر دہشت گردی کی کارروائیوں کے ذریعے ملک کو غیرمستحکم کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاہم وہ اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہوںگے ۔