چیئرمین این ڈی ایم اے کی سندھ طاس کمشنر کو رابطہ کاری نظام بہتر بنانے کی ہدایت۔

بھارت دریاؤں میں پانی کے بہاؤ،بارشوں کی صورتحال بارے بروقت آگاہ کرے، پاکستان
05 جولائی 2017 (20:33)
0

قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات نے بھارت پرزوردیا ہے کہ وہ سندھ طاس معاہدے کے تحت اپنے دریائوں سے پانی کے بہائو کی بروقت اطلاع سے بارش کے درست ریکارڈ سے آگاہ کرے ۔

وہ بدھ کے روز اسلام آباد میں سیلاب سے بچائو کیلئے ادارہ جاتی اجلاس کی صدارت کررہے تھے ۔
چیئرمین نے پاکستان کے سندھ طاس کمشنر سے کہا کہ وہ رابطہ کاری کے نظام کو بہتر بنائیں تاکہ بالخصوص مشرقی دریائوں سے پانی کے بہائو سے پیشگی خبردار کیا جاسکے ۔
انہوں نے کہاکہ این ڈی ایم اے قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے قومی عزم بڑھانے کیلئے ضروری اقدامات کررہی ہے تاکہ انسانی جانوں ، املاک اوربنیادی ڈھانچے کا تحفظ یقینی بنایاجاسکے ۔