وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم نے خود کو خاندان سمیت احتساب کیلئے پیش کرکے مثال قائم کی ۔

پانامہ پیپرز کیس کے پیچھے سیاسی مقاصد ہیں،احسن اقبال
05 جولائی 2017 (20:24)
0

وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ دیرپا ترقی کیلئے سیاسی استحکام اور پالیسیوں کاتسلسل ضروری ہے۔

بدھ کے روز اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ترقی اور خوشحالی کیلئے معاشرے کے تمام طبقوں میں ہم آہنگی ضروری ہے ۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ بعض منفی عناصر ملک میں تنازعات کو ہوا دیکر ملک کی تیز رفتار ترقی کے عمل کو رروکنے کی کوشش کررہے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کے نتیجے میں پاکستان سال 2025ء تک صف اول کی 25 معیشتوں میں شمولیت کا ہدف حاصل کرنے کے قریب ہے ۔
انہوں نے کہاکہ حکومت شعبہ تعلیم کی ترقی کیلئے سخت محنت کررہی ہے اور اس سلسلے میں کئی اقدامات کیے گئے ہیں ۔
بعد میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پانامہ پیپرز کیس کے پیچھے وزیراعظم کو نشانہ بنانے کے سیاسی مقاصد ہیں جنہوں نے اپنے آپ کو اور اپنے خاندان کو احتساب کیلئے پیش کرکے مثال قائم کی ہے ۔