وزیر اعلیٰ سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات۔

ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت،اعلیٰ معیار اور بروقت تکمیل یقینی بنائی،شہبازشریف
05 جولائی 2017 (20:05)
0

پنجاب کے وزیراعلی شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت نے صوبے میں تمام ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت ، اعلی معیار اور ان کی بروقت تکمیل یقینی بنائی ہے ۔

وہ بدھ کے روز لاہور میں پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر سے گفتگو کررہے تھے ۔
وزیراعلی نے کہاکہ آج کا پاکستان ماضی کے مقابلے میں زیادہ محفوظ ، پرامن اور اقتصادی طورپر مستحکم ہے ۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے برطانیہ کے ہائی کمشنر نے کہاکہ پنجاب تیزی سے ترقی کررہا ہے اور تعلیم، صحت اور سماجی شعبوں میں بہتری آرہی ہے ۔
انہوں نے باہمی دلچسپی ، دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔