گورنر نے کہا کہ کرم ایجنسی ہیڈ کوارٹرہسپتال میں50 بستروں پرمشتمل ٹراما سینٹرقائم کیاجائے گا۔

05 جولائی 2017 (19:24)
0

خیبرپختونخوا کے گورنر اقبال ظفرجھگڑا نے کہا ہے کہ حکومت فاٹا میں تعلیم کے فروغ پر توجہ دے رہی ہے۔

بدھ کے روز پارا چنار میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کرم ایجنسی ہیڈ کوارٹرہسپتال میں پچاس بستروں پرمشتمل ٹراما سینٹرقائم کیاجائے گا۔
گورنر نے پارہ چنار میں شہباز صام، ماروخیل آبپاشی کے ذرائع اور پن بجلی کے چھوٹے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا ۔
اس سے پہلے گورنر نے پارہ چنار کے ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا اور بم دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی خیریت دریافت کی ۔