وزیراعظم نوازشریف اور تاجکستان کے صدرنے دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے حوالے سے مشترکہ خواہش کا اظہار کیا۔

پاکستان اور تاجکستان کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کیلئے کوششیں تیز کرنیکا عزم
05 جولائی 2017 (16:12)
0

پاکستان اور تاجکستان نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کیلئے کوششیں تیز کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔اس عزم کا اظہار آج دوشنبے میں وزیراعظم نواز شریف اور تاجکستان کے صدر امام علی رحمان کے درمیان بات چیت کے دوران کیا گیا۔
بعد میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے حوالے سے مشترکہ خواہش کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ فریقین نے معیشت ، سرمایہ کاری ، تجارت ، کاروبار ، توانائی اور دفاعی پیداوار اور صنعت کے شعبوں میں تعاون میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس بات پر بھی اطمینان کا اظہار کیا کہ کاسا1000 اہم منصوبے پر کام خوش اسلوبی سے جاری ہے۔