شمالی کوریا کے پہلے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کے کامیاب تجربے کے دعوے کے بارے میں غور کیا جائے گا۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا آج ہنگامی اجلاس ہو رہا ہے
05 جولائی 2017 (15:52)
0

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا آج ہنگامی اجلاس ہو رہا ہے جس میں شمالی کوریا کے پہلے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کے کامیاب تجربے کے دعوے کے بارے میں غور کیا جائے گا۔
اقوام متحدہ نے شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل کے دعوے کی تصدیق کیلئے ہنگامی اجلاس کی درخواست کی تھی جس کی جاپان اور جنوبی کوریا نے حمایت کی ۔
شمالی کوریا کے سرکاری خبررساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ بین البراعظمی بیلسٹک میزائل بھاری ایٹمی ہتھیار ساتھ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔