وزیراعلیٰ پنجاب اور برطانوی ہائی کمشنر کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

حکومت عوام کی فلاح وبہبود کیلئے ترقیاتی منصوبے تیزی سے مکمل کر رہی ہے:شہباز شریف
05 جولائی 2017 (15:50)
0

پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے آج لاہور میں پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف سے ملاقات کی ۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ، دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

اعلیٰ برطانوی سفارتکار نے شہباز شریف کے زیر قیادت تعلیم ، صحت اور سماجی شعبوں میں پنجاب کی ترقی کو سراہا ۔ شہباز شریف نے کہا کہ حکومت عوام کی فلاح وبہبود کیلئے ترقیاتی منصوبے تیزی سے مکمل کر رہی ہے ۔