چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین اپنی حدود کی خلاف ورزی کی سخت مخالفت کرتا ہے۔

بھارت بھوٹان کے ساتھ اپنے تعلقات کی آڑ میں چینی حدود کی خلاف ورزی کر رہا ہے:چین
05 جولائی 2017 (15:46)
0

چین نے کہا ہے کہ بھارت بھوٹان کے ساتھ اپنے تعلقات کی آڑ میں چینی حدود کی خلاف ورزی کر رہا ہے ۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ چین بھارت کی طرف سے بھوٹان کے مفادات کے تحفظ کی آڑ میں چین کی حدود کی خلاف ورزی کی سخت مخالفت کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ چین ملکوں کے درمیان مساوات پر یقین رکھتا ہے لیکن بھارت خطے میں اپنی بالادستی چاہتا ہے ۔

ترجمان نے کہا کہ بھوٹان اور چین کے سفارتی تعلقات نہیں ہیں لیکن مشترکہ ثقافت کے باعث ہم نے ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ دوستانہ تعلقات رکھتے ہیں۔