ایک سو چھیالیس کلومیٹر طویل شاہراہ کو پندرہ ارب روپے کی لاگت سے تین سال میں مکمل کیا جائے گا۔

چترال شندو ر شاہراہ کی کشادگی اور بہتری کیلئے سروے جاری
05 جولائی 2017 (15:43)
0

چترال شندو ر شاہراہ کی کشادگی اور بہتری کیلئے سروے جاری ہے۔شاہراہوں کے قومی ادارے کے ترجمان نے ریڈیو پاکستان کے پشاور کے نمائندے کو بتایا کہ 146 کلومیٹر طویل شاہراہ کو پندرہ ارب روپے کی لاگت سے تین سال میں مکمل کیا جائے گا۔
چترال شندور شاہراہ گلگت اور ایبٹ آباد کے درمیان چین پاکستان اقتصادی راہداری کا مرکزی راستہ مٹی کے تودے گرنے سے بند ہونے کی صورت میں متبادل راستے کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔