بھارتی پولیس کابھارت مخالف مظاہرے روکنے کیلئے حریت رہنماؤں ، کارکنوں اور نوجوانوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ
05 جولائی 2017 (15:04)
0

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے برہان وانی کے یوم شہادت کے سلسلے میں ایک ہفتہ طویل پروگراموں کے دوران بھارت مخالف مظاہرے روکنے کیلئے حریت رہنماؤں ، کارکنوں اور نوجوانوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔آج مزاحمتی قیادت نے ایک ہفتے پر مشتمل احتجاجی سرگرمیوں کا پروگرام جاری کیا۔ حریت رہنماؤں سید علی گیلانی ، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے بھی برہان وانی اور دوسرے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے آئندہ ہفتہ اور جمعرات کے روز مکمل ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔
بھارتی پولیس نے گزشتہ سال آٹھ جولائی کو برہان وانی کو ایک جعلی مقابلے میں شہید کر دیا تھا جس کے بعد مقبوضہ وادی میں بڑے پیمانے پر احتجاج کا آغاز ہو گیا تھا