چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہاہے کہ شمالی کوریا ضبط وتحمل کا مظاہرہ کرے ۔

شمالی کوریااقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی نہ کرے:چین
05 جولائی 2017 (15:00)
0

چین نے شمالی کوریا پر زور دیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی نہ کرے ۔آج ایک بیان میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے شمالی کوریا سے کہا کہ وہ ضبط وتحمل کا مظاہرہ کرے ۔ انہوں نے چین کی طرف سے شمالی کوریا کے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کے حالیہ تجربے کی مخالفت کا اعادہ بھی کیا اور اس اقدام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی قرار دیا۔