وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ حکومت نے سندھ رینجرز کو سہولت فراہم کی اور ان کے لئے مراعات بڑھائی ہیں۔

سندھ میں امن وامان کی بہتری کیلئے رواں مالی سال میں90 ارب روپے خرچ کئے جائینگے: مراد شاہ
05 جولائی 2017 (14:53)
0

سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے میں امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے رواں مالی سال میں نوے ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔
ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے سندھ رینجرز کو سہولت فراہم کی اور ان کے لئے مراعات بڑھائی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے صوبے میں بدعنوانی کے خاتمے کے لئے ایک قانون تشکیل دیا ہے۔