اطلاعات ونشریات کی وزیر نے عمران خان کے ٹویٹر پیغام پر ردعمل میں کہا کہ مریم نواز خاندان کی ذاتی گاڑیوں کے ذریعے جوڈیشل اکیڈمی پہنچیں۔

مریم نواز کو سرکاری پروٹوکول نہیں دیا گیا: مریم اورنگزیب
05 جولائی 2017 (14:42)
0

اطلاعات ونشریات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے واضح کیا ہے کہ مریم نواز کو فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے دورے کے دوران سرکاری پروٹوکول نہیں دیا گیا ۔پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے ٹویٹر پیغام پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریم نواز خاندان کی ذاتی گاڑیوں کے ذریعے جوڈیشل اکیڈمی پہنچیں۔

وزیر مملکت نے کہا کہ عمران خان اس بات کی وضاحت کریں کہ انہوں نے کس حیثیت میں خیبرپختونخواء حکومت کا ہیلی کاپٹر استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو یہ بھی وضاحت کرنی چاہئیے کہ وہ عدالتوں سے کیوں فرار ہو رہے ہیں۔