وزیراعظم کی صاحبزادی نے کہاہے کہ جے آئی ٹی میں2گھنٹے کی پیشی کے دوران انہوں نے پوچھے گئے تمام سوالات کے جواب دئیے۔

مریم نواز نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے روبرو اپنا بیان قلمبندکرادیا
05 جولائی 2017 (14:10)
0

وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے پانامہ پیپرز کے مقدمے کی تحقیقات کیلئے قائم مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے روبرو اپنا بیان قلمبند کرایا۔اسلام آباد میں فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم میں دو گھنٹے کی پیشی کے دوران انہوں نے پوچھے گئے تمام سوالات کے جواب دئیے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس حقیقت کے باوجود مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے روبرو پیش ہوئی کہ سپریم کورٹ کے حکم میں ان کا نام شامل نہیں اور درخواست گزار ان کے خلاف الزامات کا کوئی بھی ثبوت پیش نہ کرسکے۔