شہداء کے ورثا اورخصوصی افراد کیلئے فلاحی بچت سکیموں سے انہیں قومی بچت کے ذریعے معقول رقم فراہم کی جائے گی۔

معاشرے کے مختلف طبقوں کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے متعدد فلاحی سکیموں کاآغاز
05 جولائی 2017 (13:41)
0

حکومت نے معاشرے کے مختلف طبقوں کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے متعدد فلاحی سکیمیں شروع کی ہیں۔شہداء کے ورثا اورخصوصی افراد کیلئے فلاحی بچت سکیموں سے انہیں قومی بچت کے ذریعے معقول رقم فراہم کی جائے گی جبکہ بیوائوں کے پانچ لاکھ روپے تک کے قرضے معاف کردئیے جائیں گے۔
اسی طرح بزرگ شہریوں اور بیوائوں کوقومی بچت میں خصوصی سکیموں کے ذریعے جدید سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔حکومت نے کم آمدنی والے افراد کی سہولت کے لئے برانچ کے بغیر بینکنگ ایجنٹس کو ودہولڈنگ ٹیکس سے مستثنیٰ کردیا ہے۔