file Photo

امریکہ، جنوبی کوریا کا شمالی کوریا کے میزائل تجربے کے بعد طاقت کا مظاہرہ
05 جولائی 2017 (10:39)
0

امریکہ اور جنوبی کوریا کی افواج نے شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل تجربے کے بعد طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی کوریا کے سمندر میں میزائل داغے ہیں۔
امریکی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ جنوبی کوریا اور امریکہ کے اتحاد میں حملے کی صلاحیت کی بدولت وہ ہر قسم کے موسمیاتی حالا ت میں انتہائی مشکل اہداف کو بھی نشانہ بنا سکتے ہیں۔