قومی محل میں باضابطہ خیرمقدمی تقریب منعقد ہوئی جس میں صدر امام علی رحمان نے وزیرعظم کو خوش آمدید کیا۔

file Photo

وزیر اعظم 2روزہ سرکاری دورے پر تاجکستان پہنچ گئے
05 جولائی 2017 (10:01)
0

وزیراعظم نوازشریف تاجکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پردوشنبے پہنچے ہیں۔ تاجکستان کے وزیراعظم Kokhir Rasulzoda نے ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا۔قومی محل میں باضابطہ خیرمقدمی تقریب منعقد ہوئی جس میں صدر امام علی رحمان نے وزیرعظم کو خوش آمدید کیا۔ تاجک مسلح افواج کے چاق وچوبند دستے نے وزیراعظم نواز شریف کو گارڈ آف آنر پیش کیا جنہوں نے سلامی لی اور گارڈ کا معائنہ کیا۔
دونوں ملکوں کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔ میزبان نے استقبال کرنے والوں کو وزیراعظم نواز شریف سے تعارف کرایا۔ وزیراعظم کے ہمراہ موجود وفد کے ارکان کا بھی تاجکستان کے صدر سے تعارف کرایا گیا۔
مشیر خارجہ سرتاج عزیز،وفاقی وزرا خواجہ آصف، خرم دستگیر اور اعلیٰ عہدیداروں سمیت اعلیٰ سطح کاایک وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہے۔ دورے کے دوران دونوں ملکوں رہنما مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیں گے اور علاقائی اور عالمی امورپر تبادلہ خیال کریں گے۔
پاکستان اور تاجکستان علاقائی اور عالمی امور پر یکساں خیالات رکھتے ہیں اوردونوں ملک بین الاقوامی سطح پر ایک دوسرے سے تعاون کرتے ہیں۔