مزاحمتی قیادت کا برہان وانی شہید کی پہلی برسی کے حوالے سے احتجاجی پروگرام
05 جولائی 2017 (07:38)
0

مقبوضہ کشمیر میں مشترکہ مزاحمتی قیادت نے ممتاز حریت رہنما برہان وانی کی شہادت کی پہلی برسی کے حوالے سے احتجاجی پروگرام جاری کیا ہے۔
سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یٰسین ملک کے مشترکہ بیان میںکہاگیا کہ برہان وانی اوردیگر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ہفتے اور آئندہ جمعرات کو مکمل ہڑتال کی جائے گی۔
برہان وانی کو بھارتی فورسز نے گزشتہ سال آٹھ جولائی کو جعلی مقابلے میں شہید کردیا تھا جس کے بعد مقبوضہ علاقے میں بڑے پیمانے پر جھڑپیں شروع ہوگئیں۔