file Photo

روس شام میں جنگ بندی زونز میں فوجی دستے تعینات کریگا
05 جولائی 2017 (07:34)
0

روس نے اعلان کیا ہے کہ وہ ترکی اور ایران سے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے بعد دو ہفتے کے اندر شام میں جنگ بندی زونز میں فوجی دستے تعینات کرے گا۔
روس کے مذاکرات کارLavrentyev نے یہ اعلان قازخستان کے دارالحکومت آستانہ میں مذاکرات کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ جنگ بندی زونز سے متعلق حتمی دستاویز پر آج دستخط متوقع ہیں۔
روس ، ایران اور ترکی نے مئی میں شام میں جنگ بندی کے چار زون قائم کرنے پر اتفاق کیا تھا۔