ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان: محکمہ موسمیات
05 جولائی 2017 (07:21)
0

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق اگلے بارہ گھنٹے کے دوران اسلام آبا، راوالپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد ، گوجرانوالہ، لاہور ،ساہیوال، بہاولپور ،مالاکنڈ ہزارہ ،مردان،پشاور اور کوہاٹ ڈویژنوں ،بالائی خیبرپختونخوا، فاٹا ، بالائی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی چلنے اورکہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
ملک کے باقی حصوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔آج صبح ملک کے بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت
اسلام آباد اور گلگت 23 ڈگری سینٹی گریڈ,لاہور 26,کراچی 30,پشاور 27,کوئٹہ 22,مری 18اور مظفر آباد 21 ڈگری سینٹی گریڈ.