مریم نواز نے جوڈیشل اکیڈمی پہنچنے پر پارٹی کارکنوں کی طرف ہاتھ ہلایا۔

05 جولائی 2017 (07:11)
0

مریم نوازنے پانامہ پیپرز کیس کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے روبرو بیان ریکارڈ کرادیا ۔اس سے پہلے فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی پہنچنے پر حسین نواز ، حسن نواز ، کیپٹن صفدر اور اطلاعات ونشریات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب ان کے ہمراہ تھے۔ مریم نواز نے جوڈیشل اکیڈمی پہنچنے پر پارٹی کارکنوں کی طرف ہاتھ ہلایا۔
مریم نواز سے اظہار یکجہتی کے لئے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی ایک بڑی تعداد جوڈیشل اکیڈمی کے قریب جمع تھی۔اس موقع پر سیکورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے ہیں۔

ادھر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے آج قومی احتساب بیورو کے چیئرمین قمر زمان چوہدری کو بھی طلب کیا ہے تاکہ پانامہ دستاویزات کیس کے حوالے سے ان کا بیان ریکارڈ کیا جاسکے۔

فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیر مملکت انوشہ رحمان نے کہا کہ مریم نواز قوم کی بیٹی ہیں۔
اسلام آباد میں فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اطلاعات کے پارلیمانی سیکرٹری محسن شاہنواز رانجھا نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کے خلاف بدعنوانی کا کوئی مقدمہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود وہ اور ان کے خاندان کے افراد ملک میں قانون کی حکمرانی کے لئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے روبرو پیش ہو رہے ہیں۔