file Photo

پاکستان دشمن ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دے رہے ہیں،یوسف
05 جولائی 2017 (06:53)
0

مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے وزیر سردار محمد یوسف نے پرامن معاشرے کے قیام اور دشمن کے عزائم کو ناکام بنانے کے لئے فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارے کے فروغ کی ضرورت پرزوردیا ہے۔
انہوں نے پی ٹی وی کو ایک انٹرویو میں ذرائع ابلاغ پرزور دیاکہ وہ مذہبی ہم آہنگی کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرے تاکہ ملک کو امن اور محبت کا گہوارہ بنایا جاسکے۔