معاون خصوصی سید آصف کرمانی نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کو کسی امتیازی حمایت کی ضرورت نہیں۔

file Photo

پی ٹی آئی کے سربراہ پانامہ دستاویزات کیس کے حقائق توڑ مروڑ کر پیش کر رہے ہیں:کرمانی
05 جولائی 2017 (06:36)
0

وزیراعظم کے خصوصی معاون سید آصف کرمانی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ اور ان کے ساتھی اپنے ذاتی مفادات کے حصول کے لئے لوگوں کو پانامہ دستاویزات کیس کے حقائق توڑ مروڑ کر پیش کررہے ہیں۔
اسلام آباد میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کو کسی امتیازی حمایت کی ضرورت نہیں بلکہ ذاتی پسند اور ناپسند سے بالاتر ہوکر انصاف کے تمام تقاضے پورے ہونے چاہئیں۔
قطر کے شہزادے کا بیان قلمبند کئے گئے بغیر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے اپنی رپورٹ کوحتمی شکل دینے سے متعلق اطلاعات پر تحفظات کااظہارکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قطر کے شہزادے شریف خاندان کے دفاع کیلئے اہم گواہ ہیں اور انصاف کے تقاضوں کی تکمیل کیلئے ان کا بیان ضرور قلمبند کیا جانا چاہیے۔