وزیر اعظم محمد نواز شریف تاجکستان کی قیادت سے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کریں گے۔

file Photo

وزیر اعظم آج تاجکستان کے 2روزہ دورے پر روانہ ہورہے ہیں
05 جولائی 2017 (06:26)
0

وزیراعظم آج تاجکستان کے دو روزہ دورے پر روانہ ہورہے ہیں جہاں وہ تاجکستان کی قیادت سے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کریں گے۔
دونوں ملکوں کے رہنما باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ دورے میں علاقائی یکجہتی کیلئے تزویراتی شراکت داری کی جانب سفر کے عنوان سے ایک مشترکہ اعلامیے پر بھی دستخط کئے جائیں گے۔
مشترکہ بزنس کونسل کاایک اجلاس بھی ہوگا جس میں دوطرفہ تجارت اور کاروباری روابط بڑھانے کے اقدامات پر غور کیا جائے گا۔
تاجکستان کاCASA 1000 کے رکن ممالک افغانستان، کرغزستان، پاکستان اور تاجکستان کے چار ملکی سربراہ اجلاس کی بھی میزبانی کررہا ہے CASA-1000 منصوبے کا مقصد تاجکستان ،افغانستان اور پاکستان کے درمیان توانائی کی راہداری اور زمینی روابط قائم کرنا ہے۔وزیراعظم کے دورہ تاجکستان کے موقع پر افغانستان اور تاجکستان کے درمیان سہ فریقی سربراہ اجلاس بھی ہوگا۔

ادھرHuaneng گروپ کے چیئرمینCao Peixi سے اسلام آباد میں ملاقات میں وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ چار برسوں میں پاکستان کے اقتصادی اشاریوں میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
انہوںنے کہاکہ اقتصادی شرح نمو پانچ فیصد سے زائد رہی اورزرمبادلہ کے ذخائر چوبیس ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں جو ملکی تاریخ میں زرمبادلہ کے ذخائر کی بلند ترین سطح ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ Morgan Starley کیپٹل انٹرنیشنل کی جانب سے پاکستان کو ایک ابھرتی ہوئی معیشت قرار دینا ملک کی اقتصادی ترقی کے اعتراف کا منہ بولتا ثبوت ہے۔