وزیر تجارت کی اقتصادی راہداری منصوبوں میں سرمایہ کاری کی خواہاں برطانوی کمپنیوں کو مکمل تعاون کی یقین دہانی۔

خرم دستگیر کی پاک برطانیہ تجارتی کمیٹی کی تشکیل کی تجویز
05 جنوری 2017 (22:34)
0

وزیر تجارت خرم دستگیر نے برطانیہ کے ساتھ دوطرفہ تجارت کے فروغ کیلئے مشترکہ تجارتی کمیٹی کی تشکیل اور تجارتی کانفرنس کے انعقاد کی تجویز دی ہے۔
انہوں نے یہ بات تجویز امور خارجہ اور دولت مشترکہ کے نائب پارلیمانی سیکرٹری الوک شرما کے زیر قیادت اعلیٰ سطح کے برطانوی وفد سے ملاقات کے دوران دی۔
خرم دستگیر نے کہا کہ پاکستان چین پاک اقتصادی راہداری کے مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھنے والی برطانوی کمپنیوں کو مکمل تعاون فراہم کرے گا۔
انہوں نے پاکستان کے لئے جی ایس پی پلس کا درجہ حاصل کرنے میں برطانیہ کی حمایت کو سراہا۔
فریقین نے دوطرفہ تجارت اور پاک چین اقتصادی راہداری منصوبوں میں برطانوی کمپنیوں کی سرمایہ کاری کے فروغ اور پاکستان میں کام کرنے والی برطانوی کمپنیوں کو سہولتوں کی فراہمی کے لئے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا۔