عالمی ادارے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق پامالیوں کی تحقیقات کریں:پاکستان
05 جنوری 2017 (21:25)
0

ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریانے عالمی اداروں سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی انسانی حقوق پامالیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

جمعرات کے روزریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ چینل کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ وادی کے عوام پر تشدد،پیلٹ گن شیلنگ اور دیگر طریقوں سے عالمی اقدار پامال کر رہا ہے۔نفیس زکریا نے معصوم بچوں اور نوجوانوں پرتشدد کی مذمت کی۔