وزیر مملکت اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سربراہ اپنے لگائے ہوئے الزامات پر کوئی ٹھوس ثبوت فراہم نہیں کرسکے ۔

ہر شہری آئینی اداروں کو جائز احترام دینے کا پابند ہے:مریم اورنگزیب
05 جنوری 2017 (20:27)
0

اطلاعات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہر شہری آئینی اداروں کو جائز احترام دینے کا پابند ہے۔
وہ جمعرات کے روز شام اسلام آباد میں نجکاری کے وزیر مملکت اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز کے ہمراہ ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کررہی تھیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سربراہ اپنے لگائے ہوئے الزامات پر کوئی ٹھوس ثبوت فراہم نہیں کرسکے اور انہوں نے خود اپنی ناکامی کو تسلیم کیا ہے عمران خان آئینی اداروں کوہراساں اور بدنام کرنے کے عادی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ حکومت حزب اختلاف کی رکاوٹوں کے باوجود عوامی فلاح و بہبود کے لئے ترقی کا اپنا ایجنڈا جاری رکھے گی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہاکہ آج عمران خان کا جھوٹ پھر سامنے آگیا ہے کیونکہ جن ثبوتوں کی موجودگی کا انہوں نے دعویٰ کیا تھا ٹھوس نہیں تھے اور اُن کمپنیوں نے بھی انہیں تسلیم نہیں کیا جن کے نام پر یہ پیش کیے گئے تھے۔