آرمی چیف نے بھارتی فوجی سربراہ کے نام نہاد سرجیکل حملوں کے شکستہ دعوئوں کو مسترد کر دیا۔

 مسلح افواج بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہیں:جنرل باجوہ
05 جنوری 2017 (20:23)
0

بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مسلح افواج بھارت کی ہر جارحیت کا جواب دینے کے لئے مکمل طور پر تیار ہیں۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بری فوج کے سربراہ نے نام نہاد سرجیکل حملوں اور اس کے ممکنہ اثرات کے بارے میں بھارتی بری فوج کے سربراہ کے شکستہ دعوئوں کو مسترد کر دیا۔

دریں اثناء  بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ قوم کے تعاون سے بلوچستان کو غیر مستحکم کرنے کے دشمن کے ارادوں کو ناکام بنا دیاگیاہے۔
انہوں نے یہ بات جمعرات کے روزخضدار میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس کا موضو ع تھا۔
''خضدار کے راستے نئی شاہراہ ریشم کے ذریعے اقتصادی ترقی کا قومی سا لمیت میں کردار''۔
بری فوج کے سربراہ نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ پاک چین اقتصادی راہداری اور بلوچستان بھر میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی تکمیل سے حالیہ سیکورٹی خطرات کم اور بلوچستان میں امن خراب کرنے کی بیرونی کوششیں ناکام ہو جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان ، پاکستان کا دل ہے پاکستان کی کامیابی اس کے استحکام اور ترقی سے وابستہ ہے۔