وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان اسلامی نظریہ کی بنیاد پر قائم کیا گیا اوراللہ کی رحمت سے ترقی کریگا۔

 رواں سال نومبر میں لوڈشیڈنگ ختم ہو جائے گی:اسحق ڈار
05 جنوری 2017 (20:09)
0

وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ حکومتی دانشمندانہ پالیسیوں کے باعث معیشت میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ دنیا پاکستان کے معاشی استحکام کی معترف ہے۔

جمعرات کی شام او جی ڈی سی ایل اسلام آباد میں منعقدہ محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلامی نظریہ کی بنیاد پر قائم کیا گیا اوراللہ کی رحمت سے ترقی کریگا۔