اپیکس کمیٹی کادہشت گردوں اور انکے سہولت کاروں کیخلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھنے کے عزم کا اظہار۔

پنجاب:مدارس،عبادت گاہوں کی جغرافیائی نشاندہی مکمل
05 جنوری 2017 (19:54)
0

پنجاب میں مدارس اور عبادت گاہوں کی جغرافیائی نشاندہی کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔
یہ بات لاہور میں وزیراعلیٰ شہباز شریف کی صدارت میں پنجاب اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں بتائی گئی۔
کمیٹی نے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا، کمیٹی نے دہشت گردوں کی مالی امداد کے تمام ذرائع ختم کرانے کا فیصلہ کیا۔ متنازعہ تحریری مواد پر مکمل پابندی ہوگی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کر رہی ہے۔