قطر ایک لاکھ پاکستانیوں کو روزگار فراہم کرے گا
05 جنوری 2017 (19:48)
0

قطر کی حکومت ایک لاکھ ہنرمند اور غیر ہنرمند پاکستانی افراد کوبھرتی کرے گی۔
یہ بات بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے بارے میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے جمعرات کے روز اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں بتائی گئی۔
اس حوالے سے فیصلہ وزیراعظم نواز شریف کے گزشتہ سال فروری میں قطر کے دورے میں کیا گیا تھا۔